وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا تھانہ وریام والا کے علاقہ میں جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، بڑی مقدار میں جعلی مصنوعات برآمد، ملزمان رنگ ہاتھوں گرفتار

وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ )پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کا جعلی مشروبات تیار کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن…..
پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے تحصیل شورکوٹ کے نواحی علاقے لڈا ماہنی میں جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں جعلی مصنوعات اور سامان برآمد کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران موقع پر جعلی مینگو ڈرنک اور مس برانڈڈ منرل واٹر تیار کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

کارروائی کے دوران 50 لیٹر خراب پلپ موقع پر تلف کر دیا گیا، جبکہ 360 لیٹر مینگو ڈرنک، 650 لیٹر منرل واٹر، مکسنگ مشین، ہیٹ گن، خالی ڈرم اور 2 کلو جعلی لیبلزبحق سرکار ضبط کر لیے گئے۔ مزید برآں، مصنوعات کے نمونے تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے۔

جعلی پروڈکشن، مس برانڈنگ اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ وریام والہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی، جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +