سلطان باھو /گڑھ مہاراجہ (شیخ غلام مصطفیٰ) سلطان نور حسین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معروف پنجابی شاعر غلام حسین موچی کی یاد میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت صاحبزادہ محمد محسن سلطان ہوا، بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار مجاہد منصور ملنگی اور نامور شاعر حسین الفت بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ معروف شعراء کرام سمیت مرحوم کے بیٹے بھی موجود تھے،شرکاء نے مرحوم شاعر کے فکر وفن کے حوالے سے ایک اجمالی تعارف پیش کیا ،رپورٹ حامد علی سلطانی

سلطان نور حسین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس
۔۔۔
سلطان باھو (حامد علی سلطانی ) کو سلطان نور حسین فاؤنڈیشن کی طرف سے سلطان نور حسین فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر سمندری ، دربار باھو سلطان معروف پنجابی شاعر غلام حسین موچی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا

جس کی صدارت صاحبزادہ محسن سلطان صاحب نے کی
جبکہ اس ریفرنس میں ملک عزیز و عظیم کے معروف گائیگ مجاہد منصور ملنگی اور معروف شاعر حسین الفت بلوچ مہمان خصوصی تھے
غلام حسین موچی کے صاحبزادگان نے بھی اس میں خصوصی شرکت کی-

نظامت کے فرائض ساجد رضا نے سر انجام دئیے
جھنگ کے معروف شعراء کرام ظفر عباس مخلص صاحب، حسین الفت بلوچ صاحب ، مہر امجد علی کرتوانہ صاحب ، سید عون رضا شاہ صاحب ، محمد نوید الحسن صاحب ، سلمان صاحب ، اور مہر عامر کرتوانہ صاحب نے منظوم خراج تحسین پیش کیا جبکہ اسد عباس خان نے مرحوم شاعر کے فکر و فن کے حوالے سے ایک اجمالی تعارف پیش کیا –

مجاہد منصور ملنگی نے مرحوم شاعر کے بارے میں شعری اور ذاتی زندگی کے حوالے سے جامع گفتگو کی جس سے اس کے شخصی اوصاف و کمالات نمایاں ہوئے
جبکہ صوفی گائیگ استاد امجد باھو نے کلام باھو پیش کر سماں باندھ دیا
آخر میں صاحبزادہ محسن سلطان صاحب نے صدارتی خطبہ ارشاد فرمایا
اور اس میں اجمالی طور پر غلام حسین موچی کی شعری جہات پہ بات کی اور ساتھ ہی لسانی پہلوؤں پہ بھی روشنی ڈالی اور شرکاء کا شکریہ ادا فرمایا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +