وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) سب انسپکٹر مہر صدام عمر سنپال کی بطور ایس ایچ او تھانہ وریام والا تعیناتی انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا کا خیر مقدم،امید کی ہے کہ وہ حسب سابق اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا کی میڈیا سے گفتگو

جھنگ پولیس کے دبنگ پولیس آفیسر سب انسپکٹر مہر صدام عمر سنپال ایس ایچ او تھانہ وریام والا تعینات

وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر نے جھنگ پولیس کے دبنگ پولیس آفیسر سب انسپکٹر مہر صدام عمر سنپال کو ایس ایچ او تھانہ وریام والا تعینات کر دیا جس پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا حاجی منیر احمد جٹ عاربی جنرل سیکرٹری شیخ نعمان احمد فنانس سیکرٹری نے دلی مبارکباد پیش کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ یاد رہے کہ جھنگ پولیس کے دبنگ پولیس آفیسر سب انسپکٹر مہر صدام عمر سنپال ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ اور مختلف چوکیات میں انچارج چوکی شورکوٹ سٹی انچارج چوکی رستم سرگانہ انچارج چوکی جلالپور کملانہ اور متعدد چوکیات میں بطور انچارج چوکی اور تھانہ جات میں بطور تفتیشی افسر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کر کے بہترین کارکردگی دیکھا چکے ہیں-

اور آئی جی پنجاب ، آر پی اوز فیصل آباد اور ڈی پی اوز جھنگ سمیت ڈی پی او خانیوال سے بھی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی حاصل کر چکے ہیں امید ہے کہ مہر صدام عمر سنپال تھانہ وریام والا میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی ٹیم کے ہمراہ بہترین کارروائیاں جاری رکھیں گے علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں اور اہل علاقہ نے مہر صدام عمر سنپال کی تعیناتی کو سراہا ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +