وریام والا،بستی نوراباد وریام والا کے رہائشی ملک منیر احمد پکوڑے والاملک اقبال احمد منشی ملک غلام شبیر ٹرنک پیٹی والا ملک سجاد کا بھتیجا ملک نذیر احمد عرف بابا ریڑھی والا کا صاحبزادہ حافظ ملک محمد عمران روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گیا ہے یادرہے فیضان مدینہ وریام والا کے طلبہ جلسہ سننے کیلئے شور کوٹ مرکز میں گئے تھے واپسی پر حادثہ ہوا کافی طلبہ کو نشتر ریفر کردیا گیا-
شورکوٹ میں تیز رفتار مزدا ٹرک الٹ گیا، 8 افراد زخمی
شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) تین پلی شورکوٹ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک گدھا ریڑھی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ 26 اگست کی علی الصبح پیش آیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق وریام والا سے محفلِ میلاد النبی ﷺ میں شرکت کے لیے افراد مزدا ٹرک پر سوار ہو کر شورکوٹ جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی دو ایمبولینسز کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا۔
زخمیوں میں 14 سالہ چند ولد صابر، 18 سالہ فہد ولد عرفان، 18 سالہ محمد بلال ولد ارشد علی، 10 سالہ حسن ولد عمران، 14 سالہ میثم ولد عمران، 17 سالہ عثمان ولد حق نواز، 19 سالہ عمران ولد نذیر اور ایک سالہ احسن خالد ولد خالد شامل ہیں، تمام زخمیوں کا تعلق وریام والا سے بتایا گیا ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +