گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ کی کاروائی مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے پر فائرنگ۔ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ایک فرار۔سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او بہلول واصل قریشی کو خراج تحسین ۔۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین۔

گڑھ مہاراجہ ۔رابری اور موٹروہیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ کوٹ مپال کے قریب دو مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلےدوران تعاقب ایک ملزم ساتھی ملزم کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ساتھی ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیاہلاک ملزم کی شناخت صفدر عباس کے نام سے ہوئی ہے، جو رابری سمیت موٹروہیکل چوری کی 23 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والوں کے لئے قانون کی گرفت ناگزیر ہے۔ڈی پی او ساجد حسین ،عادی اور ریکارڈ یافتہ خطرناک مجرموں کی سرکوبی کیلئے جھنگ پولیس متحرک کردار ادا کررہی ہے،ڈی پی او ساجد حسین