شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی اور صوبائی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی وکلاء ونگ پنجاب نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ،علاقائی مسائل عوامی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شور کوٹ،امیدوار برائے MPA حلقہ PP-128 جھنگ ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی گورنر پنجاب سے اہم ملاقات

جھنگ سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی اور صوبائی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی وکلاء ونگ پنجاب نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران علاقائی مسائل عوامی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیاملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل محروم طبقات کی آواز بننا اور علاقے کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے
عوام کی خدمت علاقے کی ترقی اور حق کی اواز بلند کرنا یہی ہمارا عزم اور مشن ہے میرا مقصد خدمت انسانیت ہے جس کیلئے الحمدللہ دن رات ایک کر کے خدمت انسانیت کررہا ہوں یہی میرا اور میری قیادت کا مشن اور عزم ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +