چک نمبر 8/3 ایل میں نئی مسجد کی تعمیر کے لیے این او سی کے حوالے سے اہم اجلاس
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل احمد پور سیال محترمہ غزالہ اصغر صاحبہ کی زیرِ صدارت چک نمبر 8/3 ایل میں نئی مسجد کی تعمیر کے لیے این او سی (NOC) کے معاملے پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی ایس پی احمد پور سیال، متعلقہ محکمہ اسپیشل برانچ اور امن و امان کمیٹی کے معزز اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر مسلک اہل حدیث کی نمائندگی امن کمیٹی کے رکن حافظ طاہر منیر صاحب، صدر اہل حدیث یوتھ فورس تحصیل احمد پور سیال نے کی۔
اجلاس میں مسجد کی مجوزہ تعمیر، امن و امان کی صورتحال اور متعلقہ قانونی و انتظامی تقاضوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد مسجد کی تعمیر کے لیے این او سی کے معاملے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لینا اور ضروری کارروائی کو حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق آگے بڑھانا تھا۔
مساجد کی تعمیر، دینی شعائر کا احترام اور علاقے میں امن و رواداری کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اللہ تعالیٰ اس نیک مقصد کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے اور اس مسجد کو اہلِ علاقہ کے لیے مرکزِ ہدایت و خیر بنائے۔ آمین!
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500