للہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب، جہیز، نقد رقم اور تحائف تقسیم
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) للہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب رائل ایونٹس مارکی شورکوٹ میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی،صحافتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی تقریب میں چیئرمین للہ فاؤنڈیشن حاجی ریاض بہار، بانی محمد لطیف انقلابی، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد، چوہدری ظفر اقبال باجوہ، چوہدری فیصل مقصود چیمہ اور قاسم علی خان نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر تمام 50 جوڑوں کو گھریلو استعمال کا مکمل جہیز، نقد رقم اور خصوصی تحائف پیش کیے گئے
تقریب میں مرکزی رہنما جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک عمیر الغزالی، رائے انصر صدیقی، شیخ امتیاز احمد رحمانی، شیخ محمد حسین، ملک محمد خان اعوان، نعیم اظہر، صدر گڑھ مہاراجہ پریس کلب ملک نوید انجم، محمد عامر علی، شہزادہ قمر زمان نقوی، ناصر علی خان ایڈووکیٹ، رضوان قدیر چیمہ، مہر محسن ڈب، خضر خان بلوچ، محمد عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ملک احسان اللہ کمبوہ، مسرت حسین جعفری، سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی رانا محمد اسلم، انسپکٹر پنجاب پولیس عزیر اللہ خان، چوہدری لیاقت میو،عمران بوسن،محمد عمر فاروق، لاڈلا عمر بھٹی، مولانا حاجی انور علی، سید توقیر افضل نقوی،چوہدری یونس جٹ، سابق ٹی ایم اے چوہدری نبی بخش، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر زاہد منظور، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری حفیظ الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل آرتھر، محمد فاروق، ملک غلام جیلانی، رانا محمد سلیم اور امتیاز سیال سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں اس موقع پر صدر شورکوٹ پریس کلب رانا شاہد محمود، چیئرمین شورکوٹ پریس کلب و ممبر ضلعی امن کمیٹی رائے ایاز اکبر، فنانس سیکرٹری شورکوٹ پریس کلب رانا محمد شبیر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ فیصل ،نائب صدر شہزاد علی چوہدری، محمد آصف چوہان، آصف ندیم منا، محمد ادیب، سید قمر گیلانی اور منظور الحسن سیال نے بھی شرکت کی تقریب کے شرکاء نے للہ فاؤنڈیشن کی ٹیم چوہدری ظفر اقبال باجوہ، عمران مہدی، رانا محمد نعیم خان، گوہر عباس خان، ڈاکٹر رانا خالد محمود، انصر علی تابش، چوہدری مزمل طاہر، مس شناوش عباس،صابر علی جامی، رانا اشتیاق اور ڈاکٹر لیلیٰ رباب کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستحق خاندانوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
👁️ Estimated Views 277