احمد پور سیال :اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت اور بھرپور مرمت کا مطالبہ کرتے ہیں، ٹیم نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال کا اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں فلسطینی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اسرائیلی بربریت کی بھرپور مزمت کی گئی۔رپورٹ ضیغم عباس عاجز

احمد پور سیال/جھنگ(نامہ نگار)اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت اور بھرپور مرمت کا مطالبہ کرتے ہیں، ٹیم نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال کا ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت ضیغم عباس عاجز نیو سٹی فوڈز ہوٹل اینڈ باربی کیو موڑ احمد پور سیال پر منعقد ہوا۔
جسمیں فلسطینی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اسرائیلی بربریت کی بھرپور مزمت کی گئی۔

اور او آئی سی کو اپنا مؤثر اور متحرک کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا، یہ بھی کہا گیا کہ فلسطین ہمارے لئے محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ! ہمارے ایمان کا حصہ ھے۔ اسکی آزادی اور سالمیت ہمیں دل و جان سے عزیز تر ھے۔ آج ہمیں مفاہمت نہیں بلکہ مزاحمت کا راستہ اختیار کرنیکی ضرورت ھے۔

اجلاس میں چیئرمین مہر جواد سیال، صدر میاں ضیغم عباس عاجز، جنرل سیکرٹری مہر جاوید ساقی جھتیال، انفارمیشن سیکرٹری میاں عزیز احمد جھنڈیر، میاں رمضان جنجیانہ، امتیاز علی سیال اور محمد عباس نے شرکت کی۔ اور اسکے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

جسمیں عوامی حقوق اجاگر کرنے اور مثبت صحافت کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا مزید برآں اجلاس میں کئی اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ ساتھیوں کی متفقہ رائے سے کچھ انتہائی ضروری فیصلے بھی کئے گئے۔ تمام ممبران کی بھرپور شرکت نے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا-

اور نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال کے پلیٹ فارم سے یکجہتی کا پیغام دیا۔ تمام ممبران نے مثبت صحافت کے عزم کو دہرایا اور عہد کیا کہ ہمارا قلم ملک و قوم کی امانت ھے اور اس امانت میں خیانت نہیں کی جائیگی۔ مزید کہا کہ ہمیں نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال کے منشور و مقصود پر فخر ھے۔ جس نے ہمیں حق و صداقت کی راہ پر گامزن کیا۔

جنرل سیکرٹری مہر جاوید ساقی جھتیال نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور آخر پر فلسطین کی فتح اور نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال کے اتحاد کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کی گئی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment