احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)
جشنِ عید میلادالنبیﷺکی مناسبت سے انتظامیہ مسجد رحمت اللعالمین کے زیرِ اہتمام کھوہ پاولی والا میں پہلی سالانہ عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیٰ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسجد رحمت اللعالمینﷺکا افتتاح علامہ غلام مرتضیٰ چشتی جھتیال اور پیر سید ذوالقرنین حیدر شاہ بخاری نے ربن کاٹ کر کیا-
جوآنہ بنگلہ کے نواحی علاقے کھوہ پاولی والا میں ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے انتظامیہ مسجد رحمت اللعالمین کے زیرِ اہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان روح پرور محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدرسہ غوثیہ چشتیہ کی پانچویں ذیلی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری محمد کاشف سعیدی کی تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا۔ محفل کے اختتام پر مسجد رحمت اللعالمین ﷺ کا افتتاح علامہ غلام مرتضیٰ چشتی جھتیال (فاضل بھیرہ شریف) اور پیر سید ذوالقرنین حیدر شاہ بخاری آستانہ عالیہ پیر جگی شریف نے ربن کاٹ کر کیا۔
افتتاحی تقریب میں حضرت علامہ مولانا غلام مرتضیٰ چشتی جتیال صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عزم کیا ہے کہ ہر علاقہ میں ایک علمی درسگاہ کا قیام عمل میں لایا جائے* *جس سے دینی علوم کا اور عشق رسول ﷺ
کا فروغ ہو گا۔ تقریب میں مولانا عبد الکریم نظامی ، مفتی محمد عامر باروی، قاری عرفان، مرتضی سلنگی، ماسٹرعبدالرحمن بھٹی، مہر جعفر حسین جھتیال اور مہر جاوید ساقی سمیت عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفلِ میلاد کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +