شورکوٹ: مولانا آصف معاویہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا ورکز کنونشن جلسے میں تبدیل
شورکوٹ (ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے)
بکر منڈی شورکوٹ شہر میں 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال اور لاہور جلسے میں شرکت کے لٸے تیاری کے سلسلے میں ن لیگ کا ورکرز کنونشن پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب امیدوار براۓ ایم این اے صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی زیر صدارت جاری ہے جو کہ جلسہ میں تبدیل ہوگیا ہے-
جس میں ن لیگ کی قیادت سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر ڈویژنل صدر حاجی محمد اکرم انصاری،حافظ امجد گجر مولانا محمد آصف معاویہ سیال، سابق ضلعی صدر و ایم پی اے خالد غنی چوہدری فوج رمضان بلوچ قاری عمران معاویہ انصر صدیقی اور کارکنان کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے-
شورکوٹ ( شیخ غلام مصطفٰی ) پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ کی جانب سے عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق مولانا آصف معاویہ سیال نائب صدر علماء مشائخ ونگ پنجاب و امیدوار قومی اسمبلی نے شورکوٹ میں میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس میں ضلع جھنگ اور خانیوال کے علماء ونگ کے عہدیداروں کو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان و دیگر مہمان قائدین حاجی اکرم انصاری ڈویژنل صدر فیصل آباد سابق وفاقی وزیر مملکت حامد حمید حافظ محمد امجد جنرل سیکرٹری علماء ونگ پنجاب چوہدری سلیم طاہر گجر ڈویژنل نائب صدر و امیدوار قومی اسمبلی چوہدری خالد غنی سابق ایم پی اے چوہدری شریف اختر انصاری آصف ڈھڈی کنور محمد علی مولانا عمر دراز نہرا سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف ہی اس ملک کو خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن کر سکتا ہے ماضی میں بھی ملک کو ہر بحران سے میاں محمد نواز شریف نے نکالا ہے مولانا آصف معاویہ سیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کی ہے اور انشاللہ ہمیشہ کرتے رہیں گے اور جھنگ سے عظیم الشان قافلے کے ساتھ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا 21 اکتوبر کو لاہور میں استقبال کریں گے
#سٹی_پریس_کلب_شورکوٹ #شورکوٹ #جھنگ
#CityPressClubShorkot #NA110 #Shorkot #Jhang #PMLN