شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ایک ڈاکو جان بحق دوسرا شدید زخمی ،ریکووری کے لیے جانے والی پولیس ٹیم پر پانچ مسلح افراد کا حملہ، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

جھنگ : تھانہ شورکوٹ سٹی کی حدود میں پولیس مقابلہ،ایک ڈکیت ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

جھنگ : ڈکیتی، رابری اور ڈکیتی معہ قتل کے 12 مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان جاوید اقبال اور علی شان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

جھنگ : تھانہ شورکوٹ کے علاقہ ڈب کلاں کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح افراد کی ملزمان کو چھڑوانے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ،

جھنگ :دونوں ملزمان اپنے ہی نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے، جبکہ ملزم علی شان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

جھنگ : دونوں ڈکیت ضلع جھنگ کے مختلف تھانہ جات کے ڈکیتی، رابری اور ڈکیتی معہ اقدام قتل سمیت 12 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔

جھنگ : پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جھنگ : معاشرے کے امن اور شہریوں کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں، ڈی پی او ملک طارق محبوب

جھنگ : شہریوں کی جان مال،عزت و آبرو سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائیگا۔ تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او ملک طارق محبوب

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment