جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی ،ڈاکٹر ریاض احمد نول ) تعلیمی میدان میں جھنگ کی دھرتی کے نوجوانوں نے ہمیشہ اپنی دھرتی کا نام روشن کیا ہے جھنگ کے ہونہار طالب علم فرحت عباس سربانہ جس نے کم عمری میں بکس لکھ کر مصنف کا اعزاز اپنے نام کیا بلکہ شاعر و شاعری میں بھی ایک منفرد مقام حاصل کیا انہوں نے لاء کی ڈگری سمیت مختلف سماجی خدمات میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،انیس احمد پوری سے

جھنگ (. . . . . ) تعلیمی میدان میں جھنگ کی دھرتی کے نوجوانوں نے ہمیشہ اپنی دھرتی کا نام روشن کیا ہے جھنگ کے ہونہار طالب علم فرحت عباس سربانہ جس نے کم عمری میں بکس لکھ کر مصنف کا اعزاز اپنے نام کیا بلکہ شاعر و شاعری میں بھی ایک منفرد مقام حاصل کیا انہوں نے لاء کی ڈگری سمیت مختلف سماجی خدمات میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے فرحت عباس سربانہ جس نے سال 2016میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،لاہور سے ایم فل مقالہ بعنوان “مطاہر حسین ترمذی کی ادبی خدمات ” پاس کرنے کے بعد سال 2019میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،فیصل آباد میں پی ایچ ڈی اُردو میں داخلہ لے لیا-

اور اب پی ایچ ڈی اُردو کے کامیاب مجلسی دفاع بعنوان “ڈاکٹر تبسم کاشمیری کی علمی و ادبی خدمات” کے بعد ڈاکٹر فرحت عباس سربانہ بننے کا بھی اعزاز برقرار رکھا یے جس سے نہ صرف خاندان بلکہ اپنے ڈسٹرکٹ جھنگ کا نام بھی روشن کیا ہے ایسے نوجوان ہمارا فخر اور اثاثہ ہوتے ہیں ۔

فرحت عباس سربانہ سے ڈاکٹر فرحت عباس سربانہ بننے پر مہر شفقت عباس سربانہ ایڈووکیٹ ،سید شہزاد کاظم سی او سی سول کورٹ،ملک محمد وقاص سیشن کورٹ،سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول و دیگر دوست احباب ڈھیر دعاوں کے ساتھ مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایسے نوجوان معاشرے کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کرتے ہیں جس تعلیمی میدان میں بچوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی یے تاکہ دوسرے بچوں میں جذبہ پیدا ہو اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment