پنجاب میں پیپلز پارٹی کےلیے مسائل پیدا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ن لیگ کےلیے پنجاب کو پلیٹ میں اقتدار ڈال کر دینے کی تیاری کی جا رہی ہے مگر عوام ایسا نہیں ہونے دے گی لاڈلی کی جنگ عوامی امنگوں کے خلاف ہے پاکستا ن پر حکمرانی صرف غریب عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کی جائے اور جلد از جلد صاف اور شفاف الیکشن کا اعلان کیا جائے –
ان خیالات کا اظہار ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی اُمیدوار MPA حلقہPP 128جھنگ نے کارنر میٹنگ میں کہا انہوں نے مزید کہا کہ سزا یافتہ شخص کو قوم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر قوم ایسا نہیں ہونے دے گی ملکی معیشت کو صرف پاکستا ن پیپلز پارٹی سنبھال سکتی ہے اج بھی ہر غریب کو روٹی کپڑا اور مکان کی ضرورت ہے –
اور صرف پاکستا ن مہیا کر سکتی ہے کیونکہ پاکستا ن پیپلز پارٹی نے کبھی کسی کے کاندھوں کے سہارے اقتدار حاصل نہ کیا ہے بلکہ بد ترین وقت میں ملک وقوم کو صرف پاکستا ن پیپلز پارٹی نے نے سہارا دیا ہے بلاول بھٹو کی قیادت میں ملکی عوام کو ریلیف دین گے اور اقتدار میں آ کر غریبوں اور ہاریوں کو حقوق دلوائیں گے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +