جھنگ ، ڈی پی او ملک طارق محبوب کےاحکامات کی روشنی میں پولیس لائن جھنگ میں انٹی رائٹ تربیتی کورس کا آغاز کیا گیا ۔تربیتی کورس میں 200 افسران اور جوانوں کو انٹی رائٹس کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی..رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ ، ڈی پی او ملک طارق محبوب کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائن جھنگ میں انٹی رائٹ تربیتی کورس کا آغاز کیا گیا ۔تربیتی کورس میں 200 افسران اور جوانوں کو انٹی رائٹس کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق امن و امان کے قیام اور مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن میں انٹی رائٹ کورس کا آغاز کر دیا گیا ۔ایک روزہ تربیتی کورس میں انٹی رائٹ فورس کی جنرل پلاٹونز اور سپیشل رائٹ کنٹرول دستوں سمیت200 افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔تربیتی کورس میں جھنگ پولیس کے ماسٹر ٹرینرزنے انٹی رائٹ فورس کے جوانوں کوہنگامی حالات سے نمٹنے، وی فارمیشن، سٹینڈنگ فارمیشن، ٹئیر گیس،اورلااینڈ آرڈر کنٹرول کے حوالے سے جدید خطوط پرتربیت دی۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب نے انٹی رائٹ تربیتی کورس میں شریک افسران و جوانوں کو انٹی رائٹ کورس کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انٹی رائٹ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ امن و امان کے قیام میں انٹی رائٹ فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔تربیتی کورس مجمع خلاف قانو ن کوطاقت کے کم سے کم استعمال سے منتشر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ڈی پی او نے ماسٹر ٹرینرز اور انسٹرکٹرز کی پیشہ ورآنہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

Leave a Comment