شورکوٹ(مہرریاض حسین )پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق ایم پی اے شورکوٹ خالد غنی چوہدری ،رانا نیاز اکبر ڈویژنل نائب صدر پی ایم ایل این اور ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری ساجد حمید گوگا نے عالمی مبلغ اسلام حضرت مولانا طارق جمیل صاحب کےجواں سال
بیٹےکی وفات پردلی صدمہ کا اظھار کیا اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ والدین اور خاندان کیلئے یہ انتہائی دکھ کےلمحات ھیں
اللّٰہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل صاحب کے خاندان کو
اس مشکل وقت میں صبرجمیل ،
ھمت اور حوصلہ عطا فرمائے اور
تمام مسلمانوں اور انکےخاندانوں پر
عافیت اور رحمت والےحالات نازل فرمائے
اللّٰہ تعالیٰ ھم سب کی خطاؤں کومعاف فرمادے !
“بےشک ، ھمارامالک اللّٰہ ھےاور
ھم سب اسی کےپاس واپس جارھےھیں”!