مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ مہر واجد علی نول
نیا کرشنگ سیزن شروع ہو گیا لیکن کسانوں کو گزشتہ سال کی ادائیگی نہ کی جا سکی ۔ رانا مشتاق ، نواب چمن عباس
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان کسان اتحاد جھنگ کے صدر مہر واجد علی نول کی زیر صدارت اہم ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رانا مشتاق تحصیل صدر جھنگ ، نواب چمن عباس سیال تحصیل صدر 18 ہزاری ، حاجی سکندر حیات سیال ، رانا تنویر ، ناصر علی سنپال ، مہر ماچھیا نول اور ناصر علی مگھیانہ سمیت دیگر ممبران و عہدیداران نے شرکت کی ۔
ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد کی مرکزی قیادت جس
میں مرکزی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان اور ضلع وہاڑی کے دیگر عہدیداران کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف اور قائدین کے گھروں کی توڑ پھوڑ ، زیوارت کی چوری اور قیمتی گاڑیوں کو نقصان پہنچانا ناقابل برداشت ہے ۔
جھنگ کے غیور کسان اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جھوٹی ایف آئی آر کو فوری خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں
فلسطین کے مظلوم اور نہتے شہریوں جن میں بچے ، خواتین اور بزرگ شامل ہیں اس وقت اسرائیل کے شدید ظلم و جبر کا شکار ہیں ۔
جھنگ کے کسان اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجتی کرتے ہیں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ شکر گنج ملز جھنگ اور بھون شوگر ملز مافیا نے کسانوں کی گذشتہ سال کے واجبات ابھی تک ادا نہیں کیے-
جبکہ نئے سال کا کرشنگ سیزن بھی شروع ہونے والا ہے اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے خاموشی کئی سوال پیدا کرتی ہے جبکہ محکمہ زراعت کی نااہلی کی وجہ سے بلیک میں کھادیں مل رہی ہیں جنکا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں ۔ اجلاس میں نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری اور شہداء فلسطین کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +