شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) معروف ماہر تعلیم٫موٹیویشنل سپیکر،ماسٹر ٹرینر اور مون لائٹ انٹرنیشنل پبلیشرز کے ضلعی سربراہ زمرد خان کی باب العلم گرائمر سکول آمد، سکول ھذا میں ٹیچرز ٹریننگ کے عنوان سے ایک کامیاب اور شاندار سیشن کیا، ورکشاپ میں شامل شرکاء کو اعزازی سند سے نوازا گیا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر جاویں اقبال ملاح بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز سے

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی)

باب العلم گرائمر اسکول بیلہ سربانہ تحصیل شور کوٹ جھنگ میں ماہر تعلیم٫موٹیویشنل سپیکر،ماسٹر ٹرینر اور مون لائٹ انٹرنیشنل پبلیشرز کے جھنگ اور ٹوبہ کے ھیڈ جناب زمرد خان نے سکول ھذا میں ٹیچرز ٹریننگ کے عنوان سے ایک کامیاب اور شاندار سیشن کروایا –

جس میں پرنسپل جناب حاجی قیصر عباس،پرنسپل باب العلم گرلز ایجوکیشن سسٹم گلگشت جناب مظہر عباس اور پرنسپل جناب مہرعابد حسین اسلامیہ پبلک ماڈل سکول بدھوآنہ اور معزز اسٹاف نے شرکت کی اور ورکشاپ سے بھرپور استفادہ کیا اسکےعلاوہ زمرد خان نے بچوں سے بھی خطاب کیا-

اور ان کی کیریئر کونسلانگ کی،پرنسپل صاحبان کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا،پروگرام کے آخر پر پرنسپل جناب حاجی قیصر عباس نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ جاوید اقبال ملاح

Leave a Comment