جھنگ(عرفان حیدر سیال۔ڈویژنل بیوروچیف) سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری محسن رضا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سبزی منڈی میں آڑھتیوں وعملہ ملازمین سے خطاب۔

جھنگ(عرفان حیدر سیال۔ڈویژنل بیوروچیف) سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری محسن رضا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سبزی منڈی میں آڑھتیوں وعملہ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جھنگ میں دوسری مرتبہ تعیناتی میرے اوپر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے اور میں نے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی کی خصوصی ہدایت پر ریونیو بڑھانے پر توجہ دی ہے جس کی کامیابی میں آڑھتیوں وعملہ ملازمین کا تعاون قابل ستائش ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ احسن طریقہ سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاران میری آنکھوں کا تارا ہے اور جو اپنے فرائض میں کوتاہی کا مرتکب پایاگیا وہ کسی رعایت کا مستحق نہ ہوگا بلکہ اس کے خلاف موثر کاروائی کی جائے گی۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے کہاکہ ابھی ریونیو کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ادارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہوسکے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا دباو برداشت نہیں کروں گا۔ افسران بالا کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے آپ کا تعاون میرے لیے بے حد ضروری ہے۔ مارکیٹ کمیٹی جھنگ کو مثالی اور ماڈل بنانا میری اولین ترجیح ہے اور سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔ اس موقع پر انجمن آڑھتیان جھنگ کے صدرجاوید پہلوان کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد موجودتھی۔

Leave a Comment