احمدپورسیال: حبیب بینک اے ٹی ایم مشین پر شہری سے فراڈ، نوسر باز نے شہری کو اے ٹی ایم کارڈ اور پچاس ہزار روپے نقدی سے محروم کر دیا، متاثرہ شہری کی کاروائی کیلئے تھانہ احمد پورسیال میں درخواست

احمدپورسیال حبیب بینک اے ٹی ایم مشین پر شہری سے فراڈ، نوسر باز نے شہری کو اے ٹی ایم کارڈ اور پچاس ہزار روپے نقدی سے محروم کر دیا، سی سی ٹی وی ویڈیو میں نیلے کپڑوں میں ملبوس نامعلوم نوسر باز کو واضح دیکھا جا سکتا ہے، متاثرہ شہری کی کاروائی کیلئے تھانہ احمد پورسیال میں درخواست –

تفصیلات کے مطابق حبیب بینک برانچ کی اے ٹی ایم پر شہری سے فراڈ،
نوسر باز صارف کا کارڈ مشین سے چوری کر کے فرار ہو گیا اور کچھ دیر پر شہری کو اسکے موبائل نمبر پر میسیج موصول ہوا کے اسکے اکائونٹ سے بذریعہ الائیڈ بینک برانچ احمدپورسیال اے ٹی ایم سے پچاس ہزار روپے کیش نکلوا لیا گیا ہے –

متاثرہ شہری کی جانب سے مبینہ نامعلوم نوسر باز ملزم کے خلاف قانونی کاروائی اور چوری کیے گئے اے ٹی ایم کارڈ اور لوٹی گئی رقم مبلغ پچاس ہزار روپے کی ریکوری کیلیے تھانہ احمدپورسیال میں درخواست دیدی گئی ہے-

ملزم کی شناخت کیلیے حبیب بینک برانچ احمدپورسیال اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری نکال کر ملزم کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے-

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آخر میں سب لوگوں کو اے ٹی ایم مشین کیبن سے باہر نکال کر نیلے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس نامعلوم نوسر باز فراڈیہ بڑے سکون سے اے ٹی ایم مشین سے متاثرہ شہری کا کارڈ چوری کر کے اپنی جیب میں ڈالتا ہے اور فورا وہاں سے فرار ہو جاتا ہے-

متاثرہ شخص کی شہریوں سے اپیل ہے کہ نیلے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس مشین سے اے ٹی ایم کارڈ چوری کرتے نوسر باز ملزم کو اگر کوئی شخص شناخت کرے تو از راہ کرم درج ذیل نمبر پر اطلاع دیکر شکریہ کا موقع دیں
برائے رابطہ : شہباز حسین، موبائل نمبر 03016146025-

Leave a Comment