وریام والا شورکوٹ (حکیم طاہر محمود جنجوعہ) ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر اخلاق احمد نول کی زیر نگرانی نجم عباس اے ایس آئی کی ساتھیوں کے ہمراہ کارروائی، نواحی پل ہکڑاں کے پر بیساکھی پر چلنے والے شخص کو دوران گشت مشکوک حالت میں تلاشی پر بڑی مقدار میں چرس برآمد، گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر اخلاق احمد نول کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری رکھنے کا اعادہ، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

وریام والا،مہر اخلاق احمد نول ایس ایچ او تھانہ وریام والا کے حکم پر گشت پر مامور نجم عباس اے ایس آئی ہمراہ ٹیم پل ہکڑاں پر موجود تھے کہ فیاض خان ولد ملا خان قوم گجر پٹھان سکنہ صاحب اباد تحصیل وہاڑی ضلع اوپر صوبہ سرحد بیساکھی پر پیدل چل رہا تھا پولیس کے جوانوں نے تلاشی لی تو ملزم سے 1320گرام چرس برامد ہوئی جس پر نجم عباس ہمراہ ملازمین نے اسے قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کروادی –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمہر اخلاق احمد نول نے کہا کہ جرم کرنے والے بھی کئی روپ دھار لیتے ہیں مجھے فخر ہے اپنے جوانوں پر جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری احسن طریقے سے سرانجام دی اور ملزم کی تلاشی لی اور ایسے ناسور کو اپنی تحویل میں لے کر اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو نوجوان نسل کی تباہی اور بربادی کا موجب بنتے ہیں –

جنکی وجہ سے نوجوان نسل کرائم اور جرائم کرتے ہیں ایسے ناسوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گیں کرائم کا خاتمہ میری اولیں ترجیح ہے پولیس کے اچھے اقدام پر تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے پولیس کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment