جھنگ ،ختم نبوت ریڈرز کلب پاکستان کے زیر اہتمام بعد نماز ظہر پریس کلب جھنگ میں ایک پروقار تقریب رونمائی ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈ 2023ء منعقد ھوئی تقریب میں جھنگ کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن ضیاء حفظہ اللہ کی شاندار دینی تدریسی تصنیفی دعوتی خدمات پر انہیں 2023ء کا ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈ پیش کیا گیا-
.یاد رہے کہ یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپے نقد اور یادگاری شیلڈ پر مشتمل ھے بزرگ عالم دین علامہ صاحبزادہ برق التوحیدی حفظہ اللہ کی زیر صدارت منعقد ھونے والی اس تقریب میں پروفیسر علامہ سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ شیخ الحدیث مولانا ریاض عاقب اثری حفظہ اللہ علامہ عبدالصمد معاذ چیئرمین ختم نبوت ریڈرز کلب پاکستان سہیل اظہر گورداسپوری سیکرٹری جنرل ختم نبوت ریڈرز کلب پاکستان چوھدری عنصر علی صدر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جھنگ حاجی دلدار علی صدر انجمن تاجران جھنگ مولانا ثاقب سرور ساقی صدر اھل حدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ مولانا عثمان لطیف ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر ختم نبوت ریڈرز کلب جھنگ نے خطاب کیا پروگرام کے اختتام پر معزز مہمانوں کو کتابیں دیں اخر پرعثمان لطیف نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +