وریام والا شورکوٹ (پروفیسر طاہر محمود جنجوعہ) ایس ایچ او تھانہ وریام والا ضلع جھنگ مہر اخلاق احمد نول انسپکٹر کی زیر نگرانی اے ایس آئی حاجی مظہر گگڑانہ، اے ایس آئی احمد حیات کی ملازمیں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی سمیت بھاری مقدار میں شراب برآمد، ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، علاقہ بھر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر اخلاق احمد نول کی میڈیا سے گفتگو ، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ،ثمر عباس بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

وریام والا،ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر اخلاق احمد نول کے حکم پر حاجی مظہر گگڑانہ سیال اے ایس ائی احمد حیات اے ایس ائی نے دوران گشت خضر حیات ولد محمد نواز قوم کاٹھیہ سے 19لیٹر شراب برآمد کی جبکہ احمد حیات اے ایس آئی نے دوران گشت اورنگزیب ولد ذوالفقار قوم کاٹھیہ سے 90لیٹر لہن اور 300لیٹر شراب چالو بھٹی شراب برآمد کرکے کرائم پیشہ افراد کو تحویل میں لیکر انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مہر اخلاق احمد نول کا کہنا تھا قانون سب کیلئے برابر ہے معاشرے کی تباہی کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی رہیں گیں یہی ناسور نوجوان نسل کی تباہی کا موجب ہیں مجھے اپنے جوانوں پر فخر ہے جو کرائم کے خاتمے کیلئے دن رات گشت کرتے ہیں اور ایسے ناسوروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہورہے ہیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment