اٹھارہ ہزاری :موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم ،کالج جاتے ہوئے گیارہویں جماعت کا طالب علم موقع پر جان بحق، دوسرا شدید زخمی، تفتیش ناک حالت میں ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

،اٹھارہ ہزاری بھکر روڈ پر موٹر ساٸیکل اور ٹرالا کے درمیان تصادم تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار طالب علم ہارون جو کہ غریب کالونی تھل کا رہاٸشی تھا اور گیارہویں کلاس کا طالب علم تھا اپنے دوست کے ساتھ موٹر ساٸکل پر سوار ہو کر کالج جا رہا تھا –

جوکہ واپڈا آفس اٹھارہ ہزاری کے نزدیک ٹرالہ کے ساتھ تصادم میں موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ ساتھی طالب علم کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ ریفر کر دیا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک حالت بتاٸی گٸی ریسکو عملہ اور مقامی پولیس نے نے موقع پر پہہنچ قانونی کارواٸی شروع کر دی ہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment