وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) نواحی قصبہ قائم بھروانہ کے صرافہ بازار میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات ،ایس ایچ او تھانہ وریام والا انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول نفری کے ہمراہ قائم بھروانہ آمد، سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے ڈاکوؤں کی وڈیو اور تصاویر حاصل کر لی گئیں، شہری ڈاکوؤں کی شناخت کرکے تھانہ وریام والا اطلاع دیں تاکہ ان کی گرفتاری عمل لائی جائے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ، میاں عثمان علی ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) گزشتہ روز نواحی قصبہ قائم بھروانہ کے صرافہ بازار میں مبینہ طور ہونے والی ڈکیتی کی واردات.. ڈاکو عمران نامی شخص سے زیورات لے کر فرار ہوگئے، جبکہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے عمران نامی شخص کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر اخلاق احمد نول انسپکٹر نفری کے ہمراہ قائم بھروانہ پہنچ گئے –

جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی گئی اور ڈاکوؤں کی وڈیو سمیت تصاویر حاصل کی گئیں، اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جرائم پیشہ افراد قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے، بہت جلد مزکورہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مزکورہ ڈاکوؤں کی شناخت کرکے تھانہ وریام والا کو اطلاع دیں تاکہ ان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے..

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment