وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) ایس ایچ او تھانہ وریام والا انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول کی زیر نگرانی انچارج چوکی رستم سرگانہ محمد نواز نے نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 482 اور چک نمبر 480 میں کارروائی ،دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر اخلاق احمد نول انسپکٹر کی زیرنگرانی انچارج چوکی رستم سرگانہ اے ایس آئی محمد نواز کی نفری کے ہمراہ نواحی چک نمبر 482 اور چک نمبر 480 میں کارروائی-

مخبر کی اطلاع پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے وسیم شہزاد ولد اصغر علی قوم کھوکھر سکنہ چک نمبر 482 سے 30 بور پسٹل مع دو ضرب گولیاں زندہ برآمد جبکہ چک نمبر 480 میں مخبر کی اطلاع پر محمد فاروق ولد بیگ قوم گگڑانہ سکنہ موضع کوٹ دیوان سے بھی تیس بور پسٹل برآمد کرکے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دونوں واقعات میں ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش میں گرفتار کئے گئے –

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment