قومی مفاد کی بہتری کیلئے ذمہ دارانہ فیصلے کرنا ہونگے،چیئرمین جنجوعہ اتحاد ویلفیئر جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ شور کوٹ چیئرمین جنجوعہ اتحاد ویلفیئر جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ڈاکٹر احسن نواز جنجوعہ ضلعی صدر نائب صدر میاں محمد یوسف جنجوعہ سینیئر نائب صدر میاں فاروق جنجوعہ مرکزی رہنما میاں اسحاق شاہد جنجوعہ میاں غلام یسین جنجوعہ ضلعی صدر یوتھ ونگ میاں اصف سیماب جنجوعہ ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر تحصیل صدر اٹھارہ ہزاری میاں لیاقت علی جنجوعہ تحصیل صدر جھنگ میاں شاہنواز جنجوعہ تحصیل صدر شور کوٹ میاں ناصر محمود جنجوعہ میاں محمد سلیم جنجوعہ میاں اکاش جنجوعہ میاں عبدالقدوس جنجوعہ اور دیگر ذمہ داران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا اج کل ہر جگہ سیاسی ڈیرے سج گئے ہیں-
جگہ جگہ میٹنگ اور سیاسی سماجی شخصیات لوگوں کے پاس اجارہے ہیں جس پر جنجوعہ اتحاد ویلفیئر جھنگ کی جملہ قیادت مل بیٹھ کر جنجوعہ قوم کی بہتری کیلئے پلان تشکیل دے گی جس میں جنجوعہ اتحاد ویلفیئر جھنگ کی جملہ قیادت اور بزرگوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا جس میں قوم کے ہر فرد کی باتوں پر غور کیا جائے گا –
جسے پوری قوم اتفاق رائے سے فیصلہ قبول کرے گی وہی فیصلہ سب کا ہو گا ہم نے قوم کے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے ہم نے نوجوانوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے ہم نے قوم کے ہر فرد کو عزت دینا ہے قوم کے منظم ہونے میں ہی سب کی عزت ہے قوم کا ہر فرد ملت کا ستارہ ہے قوم کا ہر فرد قوم کا ہیرو اور مستقبل کا معمار ہے یہی ہماری سوچ اور یہی ہمارا فیصلہ اور منصوبہ ہے –
وہ قومیں ترقی نہیں کرتیں جن کے فیصلے اتفاق رائے سے نہ ہوں جن کا ذہن سوچ اور خیال ایک نہ ہو اس ویلفیئر بنانے کا مقصد قوم کی خدمت اور ترقی ہے ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے کہ ہم جس کی سپورٹ کریں گے اگر وہ کامیاب ہوتا ہے تووہ ہمارے پڑھے لکھے بچوں کو انکی تعلیمی معیار کے مطابق اچھی نوکریاں اور روز گار فراہم کریں ہمارے علاقے کے مسائل کو مستقبل میں مکمل کروانے کی یقین دیہانی کروائیں-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +