
شورکوٹ کینٹ(خالد شہزاد سے)شورکوٹ کینٹ بیس کمانڈر صاحب اور سی او کینٹ بورڈ بلال رشید صاحب کی خصوصی کاوش سے ریسکیو 1122 کی پوائنٹ کا افتتاح کر دیا گیا
شورکوٹ کینٹ میں ریسکیو 1122 کا دفتر نا ہونے سے شہر کی عوام اپنی مدد آپ کے تحت حادثہ میں زخمی ہونے والے یاں ایمرجنسی مریض کو پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال پہنچاتے تھے-
بیس کمانڈر صاحب اور سی او کینٹ بورڈ کی خصوصی کاوش سے کینٹ بورڈ کے اندر ہی 1122 کا پراپر دفتر بنا دیا گیا سی او بلال رشید صاحب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہم شہر کی عوام کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے ہر وقت حاظر رہیں گے-
انہوں نے عوامی منتخب نمائندوں وائس چیئرمین زاہد مصطفیٰ اور منیر سندھیلہ صاحب چوہدری ساجد اشرف گجر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے شہر کے منتخب نمائندے عوام کے ہر فلاحی کاموں میں کینٹ بورڈ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +