سماجی تنظیم فلاح انسانیت کے زیر اہتمام غریب ، یتیم اور 1000 مستحق بچوں کو تعلیمی سہولیات دینے کیلئے دارالہدی سکول کا افتتاح کر دیا گیا ۔
دارالہدی سکول میں نہ صرف داخلہ مفت ہے ، یونیفارم اور کتابیں بھی مفت دی جاتی ہیں بلکہ یتیم بچوں کو مہینے بھر کا راشن بھی دیا جاتا ہے ۔ پرویز اقبال
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم ” just for humanity ” فلاح انسانیت کے زیر اہتمام غریب ، یتیم اور 1000 مستحق بچوں کو تعلیمی سہولیات دینے کیلئے جھنگ کے نواحی علاقے اڈہ کھوئی گوجرہ روڈ میں دارالہدی سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں ، سکول سٹاف اور والدین نے شرکت کی ۔
تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نعیم قیصر نے سرانجام دیئے جبکہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا ۔ تقریب میں ادارہ ہذا کے طلباء و طالبات نے اردو بیت بازی ، انگلش و اردو زبان میں تقاریر پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔
اس موقع پر سکول کے منیجنگ ڈائریکٹر پرویز اقبال نے کہا کہ وہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج انہوں نے یتیم و مستحق ایسے بچوں کی لیے ادارہ کا قیام عمل میں لایا ہے جو پڑھ لکھ کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں ۔
دارالہدی سکول میں پڑھنے والے مستحق اور یتیم بچوں کی نہ صرف فیس معاف ہوتی ہے بلکہ انکو مفت کتب ، یونیفارم اور مہینہ بھر کا راشن بھی مفت دیا جاتا ہے ۔ اہلیان علاقہ نے دارالہدی سکول کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا ۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +