شورکوٹ (خالد شہزاد سے)شورکوٹ کینٹ میں 26 ویں آل پاکستان شاھد شہید ھاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ استاد عمر ھاکی اکیڈمی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے جیت لیا، محمد علی ہاکی کلب پیرمحل نے دوسری پوزیشن حاصل کی، تقریب کے مہمان خصوصی مہر منیر احمد سندیلہ تھے جبکہ چوہدری خالد غنی اور چوہدری اشرف گجر بھی موجود تھے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ (خالد شہزاد سے)شورکوٹ کینٹ میں 26 ویں آل پاکستان شاھد شہید ھاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ استاد عمر ھاکی اکیڈمی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے جیت لیا, محمد علی ہاکی کلب پیرمحل نے دوسری پوزیشن حاصل کی شاھد شہید ھاکی سٹیڈیم شورکوٹ کینٹ میں 26 ویں آل پاکستان ھاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ محمد علی ہاکی کلب پیرمحل اور استاد عمر ھاکی اکیڈمی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا –

جو کہ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رھا بعد ازاں 5،،5 پنلٹی سٹروک لگائے گئے جس پر استاد عمر ھاکی اکیڈمی ٹوبہ کی ٹیم نے تمام پنلٹی سٹروک پر گول سکور کیے جبکہ محمد علی ہاکی کلب کے دو پنلٹی سٹروک روک لئے گئے استاد عمر ھاکی اکیڈمی کی جیت کا سہرا مظہر عباس گول کیپر کے سر پر سجا جس نے کئی یقینی گول روک کر اپنی ٹیم کو کامیاب کروایا –

اس میچ کے مہمان خصوصی مہر منیر احمد سندھیلہ تھے اور ان کے ساتھ چوہدری خالد غنی چوھدری ساجد اشرف گجر موجود تھے جن کا میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا, میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے میچ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وننگ ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کا کیش پرائز دیا –

ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹرافی اور پچاس ہزار روپے کیش پرائز محمد علی ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کو دیئے گئے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے فیصلہ کے مطابق مین آف دی میچ کا ایوارڈ گول کیپر مظہر عباس یوتھ ہاکی اولمپیئن کو دیا گیا فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی.

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment