, وریام والا تھانہ وریام والا جھنگ کی حدود میں سگے نوجوان بیٹے کے ہاتھ کاٹنے والا سنگدل باپ گرفتار ، ڈی پی او ملک طارق محبوب مضروب نوجوان کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔
طبی عملے کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی تاکید، تفصیلات کے مطابق تھانہ وریام والا کی حدود حویلی بہادر شاہ میں سگے باپ ذوالفقار نے بیٹے کے ہمراہ معمولی رنجش کی بنا پر اپنے سگے بیٹے عمیر کے ہاتھ کاٹ دئیے۔
ڈی پی او ملک طارق محبوب کے سخت نوٹس پر مضروب نوجوان کے والد ملزم ذوالفقار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ۔
ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ڈی ایچ کیو ایچ ہسپتال پہنچ کر مضروب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور طبی عملے کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرنے کی تاکید کی۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب نے افسوسناک واقعے کے بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، قصور وار کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +