جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ن لیگی امیدوار پی پی 128 مہر خالد محمود سرگانہ کی حمایت کا سلسلہ جاری، چک نمبر 478 کی خان برادری سمیت متعدد برادریوں نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، جیت کر ان شاء اللہ اپنے سابقہ ترقیاتی منصوبوں کی طرح نئے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دوں گا، مہر خالد محمود سرگانہ ،رپورٹ شیخ عرفان حیدر

*چک نمبر 478 خان برادری نے مہر خالد محمود سرگانہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی* *128 کی حمایت کا* *اعلان کر دیا*

مختلف برادریوں کا مہر خالد محمود سرگانہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 128 کی حمایت کا سلسلہ جاری گزشتہ رات مہر خالد محمود سرگانہ کی چک نمبر 478 آمد پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں خان برادری سے اظہر خان ، انور خان، ذلفقار خان، اکرم خان ،باسط خان ،عمیر سکندر خان، نوید خان، قمر خان، ناصر خان، افضل خان، لیاقت خان، خضر حیات خان، جاوید خان، غلام عباس خان، ظفر خان، عامر سکندر ہاشم خان، بلال خان، علی رضا خان، لطیف ڈولا، یاسین، حاجی اصف، چوہری اویس، لطیف ضلع دار موجود تھے-

اس موقع پر مہرخالد محمود سرگانہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 128 نے چک 478 کی خان برادری کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا آپ سب بھائیوں کے تعاون سے ہمارا گروپ انشاءاللہ کامیاب ہوگا
صحت، تعلیم، روزگار، انفراسٹرکچر، ہمارے منشور کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اللہ پاک کی رحمت اور پنجتن پاک کے صدقے سے انشاءاللہ 8 فروری مسلم لیگ نون کی کامیابی کا دن ہوگا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment