شور کوٹ ،میاں مادھولعل حسین جنجیانہ سیال مسلم لیگ ق کے نامزد امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی129 کے ساتھ ملنے والی شور کوٹ کی قد اور شخصیات مخدوم ذوالفقار شاہ ہاشمی شفقت نواز شاہ ہاشمی حسنات شاہ ہاشمی جعفرشاہ ہاشمی اختر شاہ ہاشمی مخدوم حسن رضا شاہ ہاشمی مخدوم سجاد حسین شاہ ہاشمی مخدوم وحید شاہ ہاشمی مخدوم نسیم شاہ ہاشمی نے امیدوارایم پی اے میاں مادھولعل حسین سابق تحصیل ناظم شورکوٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا-
اس سلسلہ میں باقاعدہ دربار عالیہ پیرغازی بادشاہ ڈیرہ مخدوم ذوالفقار شاہ ہاشمی پر پروقار تقریب منعقد ھوئی جہاں پر میاں مادھولعل حسین کی مکمل حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا میاں مادھولعل حسین جنجیانہ سیال میاں مظفر جنجیانہ سیال میاں اسد عمر جنجیانہ سیال قیصر پاتوانہ نے سب ہاشمی برادری اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا –
تقریب میں مہمانوں کیلئے خوب زیافت کا وسیع انتظام کیا گیا اس موقع پر میاں مادھو لال حسین جنجیانہ سیال نے کہا مجھے اج بڑی خوشی ہوئی کہ ہاشمی خاندان نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو بڑی عزت دی ہاشمی خاندان علاقے بھر میں اچھی شہرت کے مالک ہیں جن کی سپورٹ سے جنجیانہ سیال گروپ کو بہت بڑی تقویت ملی ہے –
اور شورکوٹ میں اپنی اچھی شہرت اور عزت مقام رکھتے ہیں جنجیانہ سیال گروپ ہمیشہ انکی بے لوث محبتوں کا مقروض رہے گا اپ لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں سے کامیاب ہو کر علاقے کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور اپنے علاقے کی بہتری کے حقوق کے لیے اسمبلی کے فلور پر اپنے حقوق کی جنگ لڑونگا-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +