جھنگ(عرفان حیدرسیال/ ڈویژنل بیوروچیف)محنتی فرض شناس قابل آفیسر انسپکٹر لیگل ملک محمد سعید قمر ٹھیٹھیا کا آئی جی آفس سے ٹرانسفر کرکے انسپکٹر لیگل جھنگ میں تعینات کردیا گیا جنہوں باقاعدہ طور پر اپنا چارج سنبھال لیا یاد رہے کہ جھنگ میں لیگل معاملات کو دیکھنے کے لیے کوئی آفیسر تعینات نہ تھا سیٹ خالی تھی اسپیشل ریکویسٹ پر ملک سعید قمر ٹھیٹھیا کا ٹرانسفر جھنگ میں کیا گیا انسپکٹر ملک محمد سعید قمر ٹھیٹھیا کا تعلق چنیوٹ سے ہے جو آئی جی آفس میں بطور انسپکٹر لیگل عرصہ دس سال سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے لیگل معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں جو ہائیکورٹ اور ٹربیونل کورٹ لیگل معاملات میں پیش ہوتے رہے ہیں میڈیا نمائندگان اور انجمن تاجران انکا شکریہ ادا کیا اور انکی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا انسپکٹر لیگل ملک محمد سعید قمر ٹھیٹھیا نے میڈیا نمائندگان اور انجمن تاجران سے گفتگو میں کہا کہ جس کو جو مسلہ ہو وہ مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کریں میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کوئی روک ٹوک نہیں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تمام لوگوں کو انصاف مہیا کیا جائیگا ہر بندے کی داد رسی کی جائیگی شکایات کے سلسلے میں کبھی بھی کوئی بندہ آسکتا ہے عوامی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں ۔