جھنگ ( ) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 109شیخ محمد یعقوب نے کہا ہے کہ انشاءاللہ 8فروری کو کامیاب ہو کر حلقہ کی ترقی اورموضع باغ کی محرومیوں کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کرﺅں گا اور موضع باغ میں لڑکوں اور لڑکیوںکے لئے کالجز کا قیام اور جھنگ سے موضع باغ تک پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی-
تاکہ موضع باغ کے شہری سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز موضع باغ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دربار بلوآنہ شریف کے پیر اسرار شاہ نے اپنے مریدین سمیت شیخ محمدیعقوب کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔ شیخ محمد یعقوب نے کہا کہ قدیم ضلع جھنگ اور خصوصاََ شہری حلقہ این اے 109بہت سی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
آج کے ترقی یافتہ دور میں پورے حلقہ میں عوام کو سوئی گیس کی سہولت میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کامیاب ہو کر جھنگ کو ڈویژن بنوانے، تمام علاقوں میں سوئی گیس کی بلا تفریق فراہمی، میڈیکل کالج کے قیام ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +