جھنگ :الیکش کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی پی 126 سے مہر محمد نواز بھروانہ اور حلقہ پی پی 128 سے کرنل غضنفر عباس قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل نہیں کئے بلکہ دوبارہ گنتی کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں، زرائع کا انکشاف

الیکش کمیشن آف پاکستان

مہر محمد نواز بھروانہ اور کرنل غضنفر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل نہیں کئے ہیں بلکہ دوبارہ گنتی کے آرڈر جاری کئے ہیں

حلقہ پی پی 126 سے مہر محمد اسلم بھروانہ اور پی پی 128 مہر خالد محمود سرگانہ نے عدالت سے رجوع کر لیا….دونوں شکایت کنندگان نے 15 فروری تک سٹے لے لیا ہے…

یاد رہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق معطلی کے آڈر کینسل نہیں ہوئے بلکے دوبارہ گنتی کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں، زرائع کا انکشاف

جھنگ کے حلقہ پی پی 126 کے امیدوار مہر اسلم بھروانہ نے دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
الیکشن کمیشن نے پی پی 126 پر نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔
جھنگ ( بیورو رپورٹ) سابق صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ وہ حلقہ پی پی 126 کے الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ، آر او نے پی ٹی آئی امیدوار کو سپورٹ کیا حالانکہ وہ نشست جیت چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن میں اپنے من پسند پی ٹی آئی امیدوار کو جتوانے کے لیے عوام کے حقیقی مینڈیٹ میں ہیرا پھیری کی حالانکہ وہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیت رہے تھے۔ وہ جعلی اور جھوٹے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ۔ مہر محمد اسلم بھروانہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کے امیدوار کو جیتے ہوئے الیکشن پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اور وہ انصاف کے حصول کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ واضع رہے کہ جھنگ کے حلقہ پی پی 126 کے امیدوار مہر اسلم بھروانہ نے دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی پی 126 پر اسٹے آرڈر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے مہر محمد اسلم بھروانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور انکو موقف کو تسلیم کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے اور امید کی جا رہی ہے کہ 15 فروری 2024 کو ری کاؤنٹنگ کی تاریخ دی جائے گی ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment