شورکوٹ ( رانا محمد شبیر بیوروچیف)تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی بڑی مقدار میں آتش گیر مادہ برآمد ملزمان گرفتار مقدمہ درج –
ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں کی زیرنگرانی سب انسپکٹر اشفاق انجم کی پولیس ملازمین محمد باسط’ اعجاز احمد ‘ عمران ‘ ڈرائیور محمد اعجاز کے ہمراہ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے سفید رنگ کیری ڈبہ کو روک دوران تلاشی بڑی تعداد میں آتشگیر مادہ آتشبازی کا سامان برآمد کر لیا –
اور آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزمان فہیم ولد محمد اشرف سکنہ نواں شہر ‘ فائق علی ولد شاہد علی ‘جون علی ولد ناصر علی سکنہ گلی امام بارگاہ والی جھنگ صدر کو
رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی-
علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کی اس کاروائی کو سراہا ہے