جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ضلع جھنگ میں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے، پینے کا پانی، طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد پیدل سکول جانےسمیت مزید کیا مشکلات کا سامنا ہے، سی پی ڈی آئی کے تعاون سے عوام دوست فاونڈیشن نے سروے رپورٹ جاری کردی، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر آصف منور،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

جھنگ:سی پی ڈی آئی پاکستان کےتعاون سے عوام دوست فاونڈیشن نے مصالحہ بائیٹ ہوٹل میں سیمینار کا اہتمام کیا۔ جس کا مقصد ضلع جھنگ میں سیٹیزن رپورٹ کارڈ برائے تعلیم کے موضوع پر نومبر 2023 میں ہونے والے سروے کی رپورٹ کو صحافیوں،سول سوسائٹی اور مختلف سرکاری محکموں کے ماہرین کے ساتھ شئیر کرنا تھا۔

یہ سروے عوام دوست فاونڈیشن اور پی ڈبلیو ایس نے سی پی ڈی آئی کے تعاون سے ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں کی 8مختلف یونین کونسلز میں کیا۔ تا کہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ تعلیم کی سہولت سے کتنے فیصد لوگ مطمیئن ہیں۔سی پی ڈی آئی کے صوبائی منجیر فصیل منظور انور اور عوام دوست فاونڈیشن کے فوکل پرسن آصف منور نے سروے اور پروجیکٹ کے اغراض ومقاصد اور سروے رپورٹ پرتفصیل سے بات چیت کی.

سروے میں 97فیصد دہندگان کے مطابق سکول اسی یونین کونسل میں موجود ہے۔رائے دہندگان میں سے 98.50فیصد نے بتایا کہ سکول کی چار دیواری موجود ہے جبکہ 1.50فیصد نے بتایا کہ سکولز میں پانی کی فراہمی کا کوئی ذریعہ موجود نہیں۔

سروے کی رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش رہی تاہم جو چیزیں غیر تسلی بخش تھیں ان میں 66فیصد لڑکے سکول جارہے ہیں جبکہ لڑکیاں صرف 34فیصد ہی سکول جاتی ہیں۔75فیصد بچے سکول پیدل جاتے ہیں۔

گزشتہ ایک سال میں سکول سے چھٹی کرنے والے بچوں کی تعداد 74فیصد ہے۔ سکول سے 99.32فیصد بچے بیماری کے باعث چھٹی کرتے ہیں ج کہ 26.35فیصد بچے گھریلو مصروفیت اور 2.03فیصد بچے گھر کی تبدیلی کی وجہ سے چھٹی کرتے ہیں۔دہندگان کے مطابق سکول میں پانی کی فراہمی کا ذریعہ 54.50فیصد موٹر پمپ ہے جبکہ 25فیصد نلکا،28.50فیصد واٹر سپلائی جبکہ 1.50فیصد پانی کو کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

سو فیصد جواب دہندگان نے بتایا کہ طلباء خود سکول میں پانی بھر کرلاتے ہیں۔58.03فیصد نے بتایا کہ سکول میں حاضری بورڈ موجود نہیں ہے۔ 75.50فیصد افراد نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران والدین اور استاتذہ کی کوئی میٹنگ منعقد نہیں ہوئی۔ 53.50فیصد دہندگان کے مطابق سکولز میں غیر نصابی سرگرمیوں میں بزم ادب جبکہ 37فیصد کے مطابق کھیل کود شامل ہے۔

99فیصد جواب دہندگان کو سکول کے جاری مالی سال کے کل بجٹ کے متعلق علم نہیں تھا جبکہ 98فیصد جواب دہندگان کو سکول میں مقرر کردہ اسامیوں کا علم نہیں تھا۔ 55فیصد جواب دہنگان کے مطابق سکولز نے ازخقد عملے کی مراعات کے اعدادوشمار ظاہر نہیں کئے۔ 58فیصد دھندگان کے مطابق سکولز نے معلومات کی فراہمی کےلئے انفارمیشن افسر متعین نہیں کئے۔

تقریب میں سول سوسائٹی ممبران ،میڈیا نمائندگان،مرد خواتین شہریوں،نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment