جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ موچیوالہ کی حدود میں غیرت کے نام پر 23سالہ خاتون کا قتل، ڈی پی او جھنگ کا فوری نوٹس ،ملزم چند گھنٹوں کے بعد گرفتار ،گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے، ایس پی انویسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کی میڈیا سے گفتگو ،رپورٹ شیخ عرفان حیدر ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

پولیس تھانہ موچی والا نے غیرت کے نام پرقتل ہونے والی ثناء بی بی کے قاتل کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا-

جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 253 ج ب نانگے میں 23 سالہ ثناء بی بی کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ڈی ایس پی صدر سرکل ، ایس ایچ او تھانہ موچی والا ، فرانزک ٹیمیں اور کرائم سین یونٹ بروقت موقع پر پہنچے ۔

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ موچی والا نے ثناء بی بی کے قاتل ممتاز حسین کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ہے اور گرفتار ملزم سے آلہ قتل پسٹل بھی برامد کر لیا گیا ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 23 سالہ ثنا بی بی کو اسکے کزن ممتاز حسین نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

مقتولہ ثناء بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

قاتل کی چند گھنٹوں میں گرفتاری پولیس کی بہترین کاوش ہے جس پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے.

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment