حویلی بہادر شاہ: ایپل گروپ آف سکولز اینڈ کالج حویلی بہادر شاہ کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات منقعد کی گئی جس میں پلے گروپ تا مڈل کے طلبا اور طالبات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جس میں ایپل گروپ آف سکولز کے بچوں کے والدین نے شرکت کی
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔بعد میں نعت رسول مقبول پیش کی گئی ۔ بچوں نے ٹیبلو پیش کیے ، بچوں نے فلسطین کے بارے میں بھی ٹیبلو پیش کیا۔ معزز مہمانوں نے پروگرام میں شرکت کی ۔بچوں میں باقاعدہ انعامات تقسیم دیے گئے ۔بعد میں ٹیچرز کو اچھی کارکردگی پر اسناد سے نوازہ گیا –
ڈائریکٹر مہر محسن وقاص
پرنسیپل علی جان سلطان
ایڈمن محمد عمران
کمپیوٹر انسٹرکٹر مزمل حسین
رپورٹ ڈاکٹر انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز