شورکوٹ :جامع تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان شورکوٹ میں دو روز ہ 26 ویں سالانہ قرآن وسنت و محفل حسن قرات یکم و دو مارچ کو منعقد ہو رہی ہے، جسمیں ملک بھر سے جید علماء کرام تشریف لائیں گے، اس موقع پر حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی جائے گی، رپورٹ غلام اللہ فاروقی ،عدنان طاہر جنجوعہ

وریام والا،جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان میں 2روزہ 26 ویں سالانہ قرآن وسنت کانفرنس و محفل حسن وقرات کی تقریب زیر سرپرستی مولانا عبد الرشید حجازی زیرصدارت میاں جاوید اقبال شیخ منعقد ہوری ہے-

پروگرام جمعہ ہفتہ 1,2مارچ بروز جمعتہ المبارک سے شروع ہو کر ہفتہ رات گئی تک شروع رہے گا یاد رہے تقریب کا باقاعدہ آغاز خطبہ جمعتہ المبارک قاری محمد الیاس مدنی ارشاد فرمائیں گے اسکے بعد مغرب کی نماز کے بعد باقاعدہ پروگرام کا اغاز ہو جائے گا جس میں پاکستان کے نامور عالم دین خطاب فرمائیں گے-

جن میں سید سبطین شاہ نقوی مولانا عبد الرزاق ساجد قاری بنیامین عابد حافظ عبد الباسط المنشاوی قاری یسین بلوچ مولانا فیصل افضل شیخ قاری یسین حیدر مولانا عبدالحق حقانی قاری محمد اسماعیل عتیق قاری مصباح الحفیظ مولانا شیخن توحیدی مولانا ثناء اللہ خان حافظ ثاقب سرور ساقی قاری عمر فاروق شاکر مولانا محمد حسین مدنی استاد القراء مولانا عمر فاروق اور دیگر علماء کرام اور شیوخ ارشاد فرمائیں گے –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاری محمد حمزہ مکی پرنسپل جامعہ ہزا نے کہا اس پروگرام میں جامعہ سے قرآن کریم حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی ہوگی جن میں فارغ التحصیل طلباء حافظ عدنان نور طاہر جنجوعہ بن پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حافظ سلمان حافظ نعمان امین حافظ زاہد صلابت حافظ ضیاء اللہ حافظ طلحہ شکیل حافظ محمد اسد حافظ عتیق الرحمن حافظ ثاقب علی حافظ رفیق حافظ ابتسام الہٰی یہ وہ خوش نصیب ہیں کہ جنہوں نے دنیا کی بڑی ڈگری حفاظ کرام کے ہاتھوں وصول کرنی ہے-

تمام احباب سے درخواست ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لائیں اور اپنے قلوب کو قرآن کے نور سے منور فرمائیں اور ان سعادت اور برکت بھری گھڑیوں میں طلباء کے حوصلے بلند کریں اور اپنی حاضری کو دونوں راتوں کو یقینی بنائیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment