جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر جھنگ کی معروف ن لیگی راہنما محترمہ عابدہ بشیر کو رکن صوبائی اسمبلی منتخب کر لیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری،ن لیگ ضلع جھنگ کے راہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے خوشی کا اظہار ،ن لیگ نے پسماندہ ضلع جھنگ سے خاتون ایم پی اے کو مخصوص نشستوں پر منتخب کرکے اہل جھنگ سے محبت کا اظہار کیا ہے، ن لیگی قیادت میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف شکریہ ادا کیا ہے، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر جھنگ سے معروف ن لیگی راہنما محترمہ عابدہ بشیر کو رکن صوبائی اسمبلی منتخب کر لیا گیا ہے.

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا جھنگ جیسے پسماندہ ضلع کو خواتین کی مخصوص نشست دے کر ن لیگی قیادت نے اہل جھنگ سے محبت کا اظہار کیا ہے. میں جھنگ کے لئے حتی المقدور کوشش جاری رکھوں گی کہ جھنگ کے مسائل پنجاب اسمبلی کے فورم پر اجاگر کرسکوں، انہوں نے قائد میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا.

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کو ضلع جھنگ میں مزید مستحکم کرنے کیلئے ورکرز کے ساتھ روابط کو ترجیح دیں گی اور ن لیگ کو ایک بار پھر ضلع جھنگ میں فعال کرنے میں دیگر جھنگ کے راہنماؤں کے ساتھ کلیدی کردار ادا کروں گی. مسلم لیگ ن کے ضلع جھنگ کے راہنماؤں نے قیادت کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور جھنگ کی اہمیت کو سمجھا ہے.

بشکریہ کنور محمد علی دلشاد سینئر صحافی جھنگ

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment