احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)مشاعرہ کسی بھی معاشرے کی تہذیب کو مذید سنوار دیتا ہے حبس اور گٹھن زدہ ماحول میں ادبی محافل آکسیجن کا کردار ادا کرتی ہے اسد رضا سحر
گزشتہ روز احمد پور سیال کی واحد ادبی تنظیم بزمِ قلم احمد پور سیال کے زیرِ اہتمام تحصیل پریس کلب میں شاندار شعری نشست کا اہتمام کیا گیا-
جس کی صدارت معروف علمی و ادبی شخصیت شاعر میاں آفتاب احمد ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد نے کی مہمانانِ خصوصی میں شاعر اسامہ خالد کوٹ ادو ، محمد نوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حاجی سجاد حسین علوی ، عزیز احمد اور میاں امجد سلیم شیخ شامل تھے –
جبکہ مشاعرے کے مہمانانِ اعزاز ساجد رضا خان جھنگ ، طارق عزیز سلطانی رائے انصر صدیقی اور فراز احمد شامل تھے مشاعرے میں خصوصی شرکت شاعر پروفیسر غلام شبیر اسد جھنگ نے کی مقامی شعراء میں ظفر احمد پوری ، اسد رضا سحر ، عمران عالی ، ثقلین میثم اور ثقلین مٹھو شامل تھے-
نظامت کے فرائض پروفیسر طاہر عباس ملک اور اسد رضا سحر نے سر انجام دیے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری سید ذوالفقار علی شاہ نے حاصل کی جبکہ نعتِ رسولِ مقبول کی سعادت محمد وقاص مالک نے حاصل کی-
شہر بھر سے کثیر تعداد میں علم و ادب کے پروانے محفل میں شریک ہوئے تمام شعرا ء نے شاندار کلام پیش کر کے خوب داد سمیٹی اسد رضا سحر صدر بزمِ قلم نے آنے والے تمام مہمان شعرا ، صحافی برادری عمر فاروق مسٹر غلام شبیر ضیغم عباس محمد رمضان کاشف،چوہدی متین،عارف جعفری اور ادبی و سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا آخر میں تمام شرکا کو چائے پیش کی گی اور مشاعرے اپنے اختتام کو پہنچا۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +