شورکوٹ(نامہ نگار) نجی سکول کی سالانہ رزلٹ ڈے تقسیم انعامات تقریب منعقد ہوئی سپیرئیر سکول سسٹم میرک سیال میں سالانہ رزلٹ ڈے کی تقسیم انعامات تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کے طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی –
تقریب میں بچوں نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں اور ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کیے تقریب میں مختلف سکولوں کے پرنسپل صاحبان نے خصوصی شرکت کی پروگرام میں بچوں نے تلاوت قرآن پاک ،نعت،تقاریر،ٹیبلوں اور ملی نغموں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا سالانہ پروگرام میں خصوصی مہمان گرامی جن میں نمایاں شخصیات محمد انور پرنسپل نیشنل کالج شورکوٹ، رانا امجد حسین البدر ہائی سکول،محمد مشتاق پرنسپل المسلم ماڈل سکول ،محمد یونس اقرا پبلک سکول،چوہدری عثمان جعفر بریار، میاں اسد عباس کاٹھیا،چوہدری ظہورالامین ، نے نمایاں پوزیشن ہولڈر طلبہ اور طالبات میں شیلڈ ،گولڈ میڈل اور رزلٹ کارڈ تقسیم کیے-
اس موقع پر معززین علاقہ نے کہا کہ ادارے میں داخلے کے بعد ہمارے بچوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے سکول کے اچھے ماحول میں بچوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں ہیں بچوں میں پڑھائی میں لگاو مکمل حاضری کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اس کا سہرا سکول کے قابل سٹاف اور مینجمنٹ کے سر جاتا ہے –
جس میں طلباء ذوق و شوق سے حصہ لیتے ہیں اور بہت کچھ سیکھتے ہیں والدین سکول کے تعلیمی نظام سے مطمئن نظر آئے اور پرنسپل محمد یسین ، وائس پرنسپل میڈیم سمیرا بشیر اور اسٹاف کی محنت کو سراہا-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ