جھنگ: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر
عوام دوست فاؤنڈیشن نے سی پی ڈی آئی پاکستان کے تعاون سے صعنت زار ہال میں”ابھرتی ہوئی آوازیں”اکیسویں صدی میں خواتین کو بااختیار بنانے”کے عنوان پرسیمینار کا اہتمام کیا۔جس میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے خواتین،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی
۔سیمینار میں عوام دوست فاونڈیشن کے فوکل پرسن آصف منور،حیدر علی شاہ ایڈووکیٹ،شاہد امین سوشل ویلفیئر آفیسر،سید محمد عباس رضوی ڈسٹرکٹ منیجر صعنت زار نے شرکاء سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کی۔ آصف منور
نے عوام دوست فاؤنڈیشن اور سی پی ڈی آئی کے پروگرام”سٹیزن فار گڈ گورنیس کا تعارف پیش کیا اور یوم خواتین کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 34 خواتین کی شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے کی ضمانت دیتا ہے۔
خواتین کو معاشرہ میں برابری کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنس اور صنف کی بنیاد پر خواتین پر تشدد کسی صورت قبول نہیں،ریاست پاکستان نےخواتین کے حقوق کے لئے بے شمار ادارے بنا رکھے ہیں جن کو استعمال کرکے خواتین ان سے مستفید ہوسکتیں ہیں۔
حیدر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کےلئے بے شمار قوانین اور پالیسیاں بنا رکھی ہیں جن پر عملدآمد کرکے خواتین کے مسائل میں واضع کمی لائی جاسکتی ہے۔سوشل ویلفیئر آفیسر شاہد امین نے کہا کہ خواتین کو یکساں حقوق فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
ریاست پاکستان خواتین کے حقوق کے لئے دن رات کوشاں ہے۔محکمہ صنعت زارکے ڈسٹرکٹ منیجر سید محمد عباس رضوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صنعت زار پنجاب بھر میں خواتین کو مستحکم بنانے کےلئے اپنا اولین کردار ادا کررہا ہے۔ خواتین کو مالی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے مختلف مہارتوں کے پرگرام میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ