گڑھ مہاراجہ (شیخ غلام مصطفٰی) ممتاز سینئر صحافی کالم نگار جھنگ آن لائن نیوز کی شان، چیف ایڈیٹر جھنگ ایکسپریس نیوز میاں ساجد حسین جھنڈیر بقضاۓ الہی وفات پا گئے ہیں ،انا للہ وانا الیہ راجعون، مرحوم کی نماز جنازہ آج نو بجے صبح ان کی رہائش گاہ موضع محمود شاہ گڑھ مہاراجہ میں ادا کی جائے گی،جھنگ آن لائن نیوز کی پوری ٹیم اور ضلع بھر کے صحافیوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،رانا محمد نعیم خان

جھنگ آن لائن کی شان۔صحافی میاں ساجد حسین جھنڈیر بقضاۓ الہی وفات پاگۓ ہیں جنکی نماز جنازہ آج صبح نو بجے موضع محمود شاہ گڑھ مہاراجہ میں ادا کی جائے گی… انا للہ وانا الیہ راجعون

جھنگ آن لائن نیوز کی پوری ٹیم کی طرف سے سینئر صحافی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز ضلع جھنگ کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک جھنگ آن لائن نیوز سے کیا اور مختلف اخبارات کے نمائندے بھی رہے.

انہوں نے اپنا ادارہ جھنگ ایکسپریس نیوز کا قیام عمل میں لایا اور بہتر خبر نگاری کے طور پر سامنے آئے، کالم نگار بھی تھے اور کہانی نویس بھی، انہیں اپنے علاقے کے لوگوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے دیکھا گیا اور علاقائی پسماندگی پر بہت افسوس کرتے تھے.

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment