جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کانعرہ صاف ستھرا اورسرسبزوشاداب پنجاب کےتحت محکمہ انہار ڈویثرن جھنگ کےسب انجنئیر چوہدری محسن علی چدھڑ نے پودالگاکرشجر کاری مہم کاآغازکردیا،شہری زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول دوستی کا ثبوت فراہم کریں، میڈیا سے گفتگو ، رپورٹ مہر خالد وجھلانہ سینئر رپورٹر جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ۔ بیورو رپورٹ ۔موسم بہارکےآتےہی وزیراعلئ پنجاب مریم نواز شریف کے نعرہ صاف ستھرا اورسرسبزپنجاب کےتحت محکمہ انہار ڈویثرن جھنگ کی سب ڈویثرن ویڑھ کےبنگلہ مرادوالا سب انجنئیر چوہدری محسن علی چدھڑ نےریسٹ ہاؤس پرپودالگاکرشجرکاری مہم کا آغاز کردیا-

تفصیلات کے مطابق چیف انجنیئر چوہدری غلام مرتضیٰ گجرکےویثرن کے مطابق ایس ای فیصل آباد شیخ محمد طاہر جاویدکےاحکامات کی روشنی میں ایکسیئن ڈویثرن جھنگ محمد جنیدبٹ کی ہدایات پر ایس ڈی او سب ڈویثرن ویڑھ علی حسنین کی سربراہی میں سب انجنئیر بنگلہ مرادوالا چوہدری محسن علی چدھڑ نے گزشتہ روز ریسٹ ہاؤس بنگلہ مرادوالا پرپودالگاکرشجرکاری مہم کا آغاز کردیا-

پودالگانےسےپہلےتلاوت کلام پاک اور دعا کروائی گئی شجر کاری مہم کا آغاز کرتےہی راجباہ سلطان پاکراہ کے اطراف پربھی پودے لگائے مزیدسب انجنئیر بنگلہ مرادوالا چوہدری محسن علی چدھڑ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےآفیسران کاحکم ہےکہ تمام سب انجنئیرز ہزاروں کی تعداد میں اپنے علاقہ میں پودے لگائیں گے-

اس موقع پر علاقہ کی عوام کاکہناتھاکہ ہم سیکرٹری ایریگیشن پنجاب کے بےحدمشکورہیں کہ جنھوں نے ایک محنتی میرٹ پسندملنسار سائیلین کے ساتھ خوش اسلوبی سےپیش آنےوالےایس ای فیصل آباد شیخ محمد طاہر جاویدکوتعینات کیاہےان کی تعیناتی یقیناً خوش آئندہےشیخ محمد طاہر جاوید غریب مظلوم کےسایہ شجردارجبکہ کرپٹ قانون شکن کےلیئےننگی تلوار کی حیثیت رکھتے ہیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment