شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی)معزز ایڈیشنل سیشن جج شورکوٹ عابد علی نے سابق صدر پریس کلب شورکوٹ محمد یونس نومی کے قاتلوں کو سزا سنا دی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں مبینہ کرپشن پر سابق ایم ایس سمیت لیب اٹینڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر محمد اقبال چدھڑ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

ٹکر۔

شور کوٹ پریس کلب کے صدر محمد یونس نومی کے قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔

شور کوٹ پریس کلب کے صدر محمد یونس نومی کو تقریبا 2سال قبل نواحی علاقہ موضع منگن میں زمین کے تنازع میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

شور کوٹ۔ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے قتل کا فیصلہ سنایا۔

شور کوٹ۔ملزمان نصیر اور عامر کو سزاۓ موت سنا دی گئی ہے اور ورثا کو 15۔15 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنایا گیا۔

شورکوٹ: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرپشن کا معاملہ

شورکوٹ:سابق ایم ایس نوید صفدر اور لیب اٹینڈنٹ اسحاق تیلی کے خلاف مقدمہ درج

شورکوٹ: ملزمان کے خلاف شورکوٹ کے سردار ثمین گل ایڈووکیٹ نے 3کروڑ کی کرپشن کرنے پردرخواست گزاری تھی

شورکوٹ:ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کے احکامات جاری کیے تھے

شورکوٹ:تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد رجن نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی

Leave a Comment