وریام والا ،مدوکی،حویلی بہادر شاہ اور باغ مصطفیٰ میں ریسکیو 1122اور نادرا دفاتر کا قیام میری اولین ترجیح ہے جلد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت پر دباؤ ڈلوا کر جلد 1122 اور نادرا دفاتر کا افتتاح کرواؤں گا ۔
غریبوں کے مسائل کو حل کروانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا ان خیالات کا اظہار ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ امیدوار MPA حلقہ پی پی 128جھنگ نے وریام والا میں افطار ڈنر سے خطاب میں کیا –
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے طبقے کے حقوق کے لیے لڑوں گا کیونکہ غریبوں کے مسائل کو غریب ہی سمجھ سکتا ہے اور وہ دن دور نہیں ہیں جب غریبوں کی حکمرانی ہو گی
اور میرا طبقہ ان جاگیر دار اور سرمایہ داروں سے آزادی حاصل کرے گا-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ