شورکوٹ(مہرریاض حسین سے) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر قیادت پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس تا تھانہ صدر چوک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر قیادت پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ واک میں ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی سٹی سرکل ، ایس ایچ اوکوتوالی ، ایس ایچ او صدر جھنگ ، ایس ایچ او سٹی جھنگ ،ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاؤن ، وکلاء ، میڈیا نمائندگان ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی..

شورکوٹ(مہرریاض حسین سے) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر قیادت پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس تا تھانہ صدر چوک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر قیادت پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ واک میں ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی سٹی سرکل ، ایس ایچ اوکوتوالی ، ایس ایچ او صدر جھنگ ، ایس ایچ او سٹی جھنگ ،ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاؤن ، وکلاء ، میڈیا نمائندگان ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ آگاہی واک ڈسٹرکٹ پولیس آفس سے شروع ہو کر پریس کلب اختتام پذیر ہوئی ۔ ڈی پی او نے شہریوں میں پمفلٹ اور سیفٹی راڈز تقسیم کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پتنگ سازی ، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی سنگین جرم ہے۔ یہ ایک خونی کھیل ہے جسکی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ اس مہم کا مقصد پتنگ بازی کی روک تھام اور نقصانات بارے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد شہریوں کی ذندگی کو محفوظ بنانا ہے ،اس سلسلہ میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ذمہ داران کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے ۔ پتنگ بازی کے تدارک کیلئے شہری اپنے اردگرد پتنگ سازوں اور پتنگ فروشوں کی نشاندہی کریں ، والدین اس جان لیوا کھیل کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسی قاتلانہ سرگرمیوں سے دور رکھیں ۔

Leave a Comment